اشتہار

نویں اور دسویں کے طالب علموں کے لئے اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کے تحت نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کل 8 مئی سے شروع ہوں گے۔ صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے کہا ہے کہ اس سال نہم و دہم جماعت کیلئے بورڈ کی طرف سے ایڈمٹ کارڈ آن لائن جاری کئے گئے ہیں مجموعی طور پر 3لاکھ 93ہزار264 طلباء و طالبات سائنس و جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانات دیں گے جبکہ بورڈ نے 524 امتحانی مراکز قائم کئے ہیں جس میں طلباء کیلئے 279اور طالبات کیلئے245 امتحانی مراکز بنائے گئے ہیں جس میں سرکاری اسکول اورنجی اسکول شامل ہیں۔

اس دفعہ 19 حب امتحانی سینٹر بنائے گئے ہیں جو کراچی کے مختلف 18 ٹاؤنز میں قائم کئے گئے ہیں وہاں پر بورڈ کے آفیسرز امتحانی پرچوں کی ترسیل پر مامور ہیں۔ امتحانات کے دوران امتحانی سینٹر کے باہر ہدایات آویزاں کی گئی ہیں کہ کسی بھی قسم کی ڈیوائس، موبائل فون یا کسی بھی قسم کے نقل کا موادہر گز اپنے ساتھ نہ لائیں۔ تمام امتحانی مراکز پر دفعہ 144 نافذ کرنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بورڈ سے لیٹر جاری کئے گئے ہیں۔

- Advertisement -

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات حبیب اللہ سہاگ نے تمام امتحانی مراکز کے سینٹر سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کی ہے کہ بورڈ سے جاری کئے گئے امیدواروں کے ایڈمٹ کارڈ میں پرچہ کمپیوٹر، ہائیکو، اسلامیات، ایتھکس، اردو سلیس، سندھی اور تصویر، نام یا کسی بھی قسم کی غلطی کی صورت میں اسے امتحانی پر چہ دینے سے نہ روکیں اسے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ضرور دیں ان کے ایڈمٹ کارڈ کی غلطی کو امتحانات کے اختتام کے بعد درست کر دیا جائے گا اور کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے بورڈ آفس کی آفیشل ویب سائٹ اور فیس بک پیج یا بورڈ آفس کے کسی بھی مجاز نمائندے سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بعد ازاں صبح کی شفٹ میں سائنس گروپ جبکہ دوپہر کی شفٹ میں جنرل گروپ کے امتحانات لئے جائیں گے۔ 8مئی کو (صبح) نہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز(نظری)، (دوپہر) دہم جماعت جنرل گروپ جنرل سائنس۔9مئی کو (صبح)دہم جماعت کمپیوٹر اسٹیڈیز (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اردو (لازمی) نارمس کورس، سندھی نارمل کورس (لازمی)،انگریزی ادب، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول،10مئی (صبح) نہم و دہم جماعت حیاتیات (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ دوم، 11مئی (صبح)انگریزی (لازمی) پرچہ دوم، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت علم شہریت، علم بدن وحفظان صحت، تاریخ ہندو پاکستان، غذا اور تغزیہ نظری، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری، نظری)، 12مئی(صبح) نہم و دہم جماعت کیمیا (نظری)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت مطالعہ پاکستان، 13مئی(صبح) دہم جماعت ریاضی (پرچہ دوم)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت انگریزی (لازمی) پرچہ اول،15مئی (صبح) نہم و دہم جماعت طبیعات (نظری)، دوپہر (جنرل گروپ)دہم جماعت ریاضی، 16مئی(صبح)دہم جماعت حیاتیات نظری(پرچہ دوم)، (دوپہر) جنرل گروپ نہم جماعت جنرل سائنس، 17مئی (صبح) نہم جماعت ریاضی(پرچہ اول)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت سندھی سلیس (لازمی)، اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، 18مئی (صبح) دہم جماعت کیمیا نظری (پرچہ دوم)،دوپہر (جنرل گروپ)نہم جماعت اسلامیات (لازمی)،مذہبی مطالعہ، انگلش لٹریچر،19مئی (صبح) نہم و دہم جماعت ا ردو نارمل کورس (لازمی)، سندھی سلیس نارمل کورس (لازمی) جغرافیہ آف پاکستان پرچہ اول، (دوپہر)دہم جماعت تجارتی جغرافیہ،(پرچہ دوم)، جغرافیہ اختیاری (پرچہ دوم)، ملبوسات و پرچہ بافی (پرچہ دوم)،20مئی(صبح) دہم جماعت طبیعات نظری (پرچہ دوم)،(دوپہر)جنرل گروپ نہم ودہم جماعت تجارتی جغرافیہ (پرچہ اول)، جغرافیہ (اختیاری (پرچہ اول)،ملبوسات و پارچہ بافی،22 مئی (صبح) نہم و دہم جماعت انگریزی پرچہ اول (لازمی)، (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت معاشیات (پرچہ دوم)، انتظام برائے اصلاح خانہ، تاریخ اسلام، اسلامک اسٹیڈیز (پرچہ دوم)، 23مئی(صبح) دہم جماعت سندھی سلیس(لازمی)، اردو سلیس (لازمی)، اردو متبادل کورس، جغرافیہ آف پاکستان پرچہ دوم، (دوپہر) جنرل گروپ نہم ودہم جماعت ریاضی (پرچہ اول)، 24مئی (صبح) نہم و دہم جماعت اسلامیات (لازمی)، مذہبی مطالعہ، (دوپہر)جنرل گروپ دہم جماعت جیومیٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ، بچے کی نشوونمااور خاندانی زندگی، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ پرچہ دوم (نظری)،25مئی(صبح)دہم جماعت مطالعہ پاکستان، (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت معاشیات (پرچہ اول)، انتظام برائے اصلاح خانہ (پرچہ اول)،اسلامک اسٹیڈیز، تاریخ اسلام پرچہ اول، 26مئی (دوپہر) دہم جماعت (جنرل گروپ) علم شہریت (پرچہ دوم) علم و بدن و حفظان صحت (پرچہ دوم)، تاریخ ہندو پاکستان (پرچہ دوم)، غذا اور تغذیہ نظری (پرچہ دوم) صرف طالبات کیلئے)، کمپیوٹر اسٹیڈیز (اختیاری)، (پرچہ دوم) نظری، 27مئی (دوپہر) نہم و دہم جماعت بریل نظری(پرچہ اول)، عربی (پرچہ اول)، فارسی (پرچہ اول)، حسابات خانہ داری اور متعلقہ مسائل، 29مئی (دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت بریل نظری(پرچہ دوم)، عربی پرچہ دوم، فارسی پرچہ دوم،30 مئی (دوپہر)جنرل گروپ نہم و دہم جماعت اردو ادب ختیاری(پرچہ دوم)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، انگریزی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی(پرچہ دوم)،31مئی(دوپہر) جنرل گروپ دہم جماعت اردو ادب ختیاری(پرچہ دوم)، سندھی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، انگریزی ادب اختیاری (پرچہ دوم)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ عملی (پرچہ دوم)، یکم جون (دوپہر) جنرل گروپ نہم و دہم جماعت جیو میٹریکل اینڈ ٹیکنیکل ڈرائنگ (پرچہ اول)، بچے کی نشوونما اور خاندانی زندگی (پرچہ او) صرف طالبات کیلئے)، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ نظری (پرچہ اول) کے امتحانات لئے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں