پاکستان: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے جس میں وہ جواں مردی کے ساتھ اپنی گاڑی میں بپھرا ہوا سیلابی ریلا عبور کرگئے۔
تحریک انصاف کر سربراہ عمران خان پانے بے باک اقدامات کے لئے مشہورہیں اورانہیں اپنی جان کا خوف کم ہی ہوتا ہے۔ گزشتہ رات بھی ان کی ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح وہ موت کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈال کر سیلابی ریلا پار کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان خیبر پختونخواہ میں کسی نامعلوم مقام کی جانب گامزن تھے جہاں سیلابی ریلے نے ان کا راستہ روک لیا۔ ان کی پارٹی کے کارکنان اور حامیوں نے مشورہ دیاکہ زندگی کو خظرے میں ڈالنے سے لوٹ جانے بہت ہے۔
عمران خان نے اس کے جواب میں کہاکہ:-
اوپر اللہ ہے اور زندگی اور موت اس کے ہاتھ میں ہے یہ کہ کر عمران خان آگے بڑھ گئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنان نے فوراً ہی اس واقعے کی ویڈیو بنانا شروع کردی۔ درمیان میں ایک مقام ایسا آٰیا جہاں عمران خان کی گاڑی رکی تو ان کے حامیوں کی چیخیں نکل گئیں۔
ان کے حامی اس موقع پر امید و بیم کی حالت ممیں تھےاور انکے حامیوں کا اضطراب ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے ۔
جب گاڑی سیلابی ریلا پار کرگئی تو عمران خان کے حامیوں کی آوازیں خوشی سے لبریزتھیں۔