اشتہار

ترک نوبیاہتا جوڑے نے ولیمے کیلئے جمع کی گئی رقم شامی مہاجرین کیلئے خیرات کردی

اشتہار

حیرت انگیز

ترکی: ترکی میں ایک نوبیاہتا جوڑے نے اپنے ولیمے کے لیے جمع کی گئی تمام رقم شامی مہاجرین کو کھانا کھلانے کے لیے خیرات کردی ہے۔

ترک دولھا فتح اللہ عزمچو اوغلو کی حال ہی میں ایسریٰ پولاط سے شادی ہوئی ہے، انھوں نے اس موقع پر اپنے رشتے داروں اور عزیز واقارب کے لیے لمبی چوڑی دعوت کرنے کے بجائے ترکی کے جنوبی وسطی شہر کیلس میں پناہ گزین کیمپ میں مقیم چار ہزار شامی مہاجرین کے لیے کھانے کا اہتمام کیا ہے۔

- Advertisement -

شامی مہاجرین کے لیے کھانے کی دعوت کی تجویز دُولھا کے والد نے دی تھی، وہ اس تنظیم کے ایک فعال رضا کار ہیں۔

خاتون ترجمان کا کہنا ہے کہ انھوں نے سوچا کہ جب ان کے پڑوس میں موجود لوگوں کو کھانے کے لیے دو وقت کی روٹی میسر نہیں ہے تو ایسے میں ولیمے کی دعوت کا اہتمام غیر ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں