اشتہار

کیوبا میں 54سال بعد امریکی سفارتخانہ کھل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کیوبا:  چون سال بعد امریکی سفارتخانہ کھل گیا،افتتاحی تقریب میں امریکی وزیرخارجہ جان کیری شریک ہوئے۔

جان کیری پچاس سال میں کیوبا کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی اسٹیٹ سیکرٹری ہیں، گزشتہ سال دسمبر میں امریکی صدر براک اومابا نے کیوبا کیساتھ تعلقات کی بحال کا اعلان کیا تھا۔ کیوبا کے شہری امریکی سفارت خانے کے باہردونوں ملکوں کے تعلقات کی بحالی کی خوشی میں جمع ہوئے۔

ہوانا کے شہری کا کہنا تھا کہ یہ بے مثال لمحہ ہے، انکا ملک سخت ترین حالات سے گزررہا ہے اورامریکہ کیساتھ تعلقات کی بحالی سے انہیں بحران سے نکلنے میں مدد ملےگی۔

- Advertisement -

امریکی سیاح کا اس موقع پر کہنا تھا کہ یہ کیوبا کے شہریوں کیلئے خوش آئند ہے، جو کیوبا میں جلد خوش کن تبدلیاں لائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں