12.6 C
Dublin
اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

یورپ کی دھمکیوں کے بعد روس نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

یورپ کے حکمرانوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد روس نے جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے نہایت اہم فیصلہ کرلیا۔

حالیہ دنوں میں یورپ کی جکانب سے یوکرین کی فوجی حمایت کے اعلان کے بعد روس نے بھی اپنی حکمت عملی میں تبدیلی لاتے ہوئے فوجی مشقوں کا اعلان کیا ہے جن میں جوہری ہتھیاروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔

روسی حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ وہ ایسی مشقوں کا انعقاد کریں گے جس میں ٹیکٹیکل جوہری ہتھیاروں کے استعمال کیلئے مشقیں شامل ہوں گی۔

- Advertisement -

الجزیرہ کے مطابق کریملین نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے فوجی مشقوں کا حکم مغربی اور نیٹو کے رکن ممالک کے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بارے میں بیانات کے جواب میں تھا۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ حالیہ تناظر میں غیراسٹریٹیجک جوہری ہتھیاروں کی تیاری اور تعیناتی کیلئے مشقیں شامل ہوں گی۔

خیال رہے کہ فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اگر کیف نے بیک اپ کی درخواست کی تو ان کا ملک یوکرین میں زمینی فوج بھیجنے پر غور کرے گا۔

بعدازاں برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون نے بھی کہا تھا کہ اگر یوکرین چاہے تو روس کے اندر موجود اہداف کے خلاف برطانوی ہتھیار کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔

روسی حکام نے دونوں بیانات کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا تھا کہ ماسکو اس پر جوابی کارروائی کرے گا جبکہ روس کا حالیہ اقدام کشیدگی میں اضافے کی نشاندہی کرتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں