ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

عمرہ پرمٹ کا اجرا کب سے بند ہو رہا ہے؟ اہم خبر

اشتہار

حیرت انگیز

سعودی عرب کی حکومت نے حج سیزن شروع ہونے پر عمرہ پرمٹ کا اجرا عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان  کیا ہے۔

سعودی وزارت  حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے باعث رواں سال 24 مئی سے عمرہ پرمٹ کا اجرا بند کر دیا جائے گا اور یہ بندش 20 ذوالحج تک جاری رہے گی۔

وزارت کے مطابق صڑف حج پرمٹ رکھنے والوں کو ہی مکہ جانے کی اجازت ہوگی۔

- Advertisement -

وزارت حج وعمرہ کی جانب سے حج سیزن کے حوالے سے عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لیے اندرون مملکت سے مکہ مکرمہ آنے والوں کے لیے پرمٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

عازمین حج کو گرمی کی شدت سے بچانے کیلیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا؟

پرمٹ کے بغیر صرف وہ غیر ملکی ان دنوں مکہ مکرمہ جا سکتے ہیں جن کا اقامہ مکہ مکرمہ شہر سے جاری کیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں