سری نگر: پاکستان کے یومِ آزادی پر سبز ہلالی پرچم لہرانے کے جرم میں کشمیری حریت رہنماء آسیہ اندرابی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دخترانِ ملت نامی آزادی پسند تحریک کی سربراہ آسیہ اندرابی نے 14 اگست کے دن مقبوضہ کشمیر میں نا صرف پاکستان کا پرچم لہرایا بلکہ خواتین کے گروپ نے پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑھا۔
بھارت کی تعصب پسند حکومت کو کشمیر کی اس بیٹی کی جرات ایک آنکھ نہ بھائی اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پاکستان مخالف سرگرمیوں میں صفِ اول بھارتی سیاسی جماعت بی جے پی نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آسیہ اندرابی کی گرفتاری عمل میں لائی جائے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل رواں سال 23 مارچ کو آسیہ پاکستانی پرچم لہرانے اور قومی ترانے پڑھنے کی جرات کا اظہار کرچکی ہیں۔