اشتہار

سری لنکا کی حکمران جماعت کی پارلیمانی انتخابات میں کامیابی

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو: سری لنکا کی حکمران جماعت یونائٹید نیشنل پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں اکثریتی نشستیں حاصل کرلیں اور سابق صدر مہندرا راجا پاکسے کی جماعت فریڈم پارٹی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سری لنکا میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں یونائٹید نیشنل پارٹی نے دو سو پچیس میں سے ایک سو چھ نشستوں کیساتھ میدان مارلیا جبکہ اپوزیشن اتحادی جماعت پچانوے ووٹ حاصل کرتے ہوئے بری طرح ناکام ہوئے۔

سرکاری نتائج کے مطابق 225 رکنی پارلیمنٹ میں حکمراں یونائیٹڈ نیشنل پارٹی نے 106 جبکہ راجہ پاکسے کے یونائیٹڈ پیپلزفریڈم الائنس نے 95 اور تامل نیشنل الائنس نے 16 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔

- Advertisement -

جس کے بعد سری لنکا کے موجودہ وزیراعظم رانیل ورماسنگھے نے دیگرجماعتوں کوساتھ ملکر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے ملک میں اتحاد اور ایک نئی سیاسی روایت قائم کرنے کی اپیل کی ہے، پیر کو ہونے والے انتخابات میں ورما سنگھے کی یونائیٹڈ نیشنل پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری ہے۔

ایک سو چھ نشستیں حاصل کرنے کے بعد یو این پی مستحکم حکومت بناسکے گی، یو این پی رکن کا کہنا ہے کہ اقتدار میں آنے کے بعد معشیت اور سیاسی اصلاحات اولین ترجیح ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں