اشتہار

سڈنی: شارک حملے میں ایک اورشخص شدید زخمی، سیاحوں کے لئے خطرات بڑھ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

سڈنی: گزشتہ روز آسٹریلیا کے ساحلوں میں ہونے والے ایک اورشارک حملے کے سبب بیشترساحل آج بند رہیں گے، آسٹریلیا کے پانیوں میں سرفنگ کے دلدادہ افراد کے لئے خطرات آئے دن بڑھتے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دوپہر میں سرفنگ میں مصروف ایک 38 سالہ شخص کو سڈنی سے 400 کلومیٹر واقع ایک ساحل پر شارک نے اپںے خونخوار جبڑوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اسے انتہائی کاری زخم آئے ہیں۔

پورٹ میک کیوری نامی اسپتال ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص کی کی پشت اور پیٹ میں زخم ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

- Advertisement -

حملے کے بعد پورٹ میک کیوری اور ہیسٹنگ کے تمام ساحلوں کو سیاحوں کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ حملہ رواں ماہ میں ہونے والا دوسرا حملہ ہے اس سے قبل آئیوان ہیڈ نامی ساحل پر ایک52 سالہ شخص کو بھی خون آشام شارک نے نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں اسے بازو اور ٹانگ پر شدید زخم آئے تھے۔

واضح رہے کہ اسی علاقے میں جولائی میں ایک 32 سالہ شخص کو شارک حملے میں اپنی ٹانگوں سے محروم ہونا پڑا تھا جبکہ ایک 41 سالہ جاپانی سیاح بھی رواں سال فروری میں ہونے والے شارک حملے میں جاں بحق ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں