تازہ ترین

بھارت کے سیلفی وزیرِاعظم کی حکومت میں سیلفی پر پابندی لگ گئی

نئی دہلی :  مودی کی حکومت نے سیلفی پر پابندی لگادی ہے۔

بھارتی وزیراعظم سیلفی کےاتنے شوقین ہیں کہ ہر کوئی انہیں سیلفی وزیراعظم کہنے لگا، نریندرمودی سیلفی لینا کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے لیکن مودی کی حکومت نے ہی سیلفی پر پابندی لگادی ہے۔

بھارت میں ہندوؤں کے سب سے بڑے کمبھ میلے کے موقع پر حکام کا دعوٰی ہے کہ بھگڈر یا ہنگامی حالات سے بچنے کے لیے علاقہ ’سلیفی فری زون‘ بنایا گیا ہے، سیلفیاں بنانے پر پابندی گوداوری دریا میں ’مقدس غسل‘ کے دنوں میں لگائی جائے گی۔

سیلفی پر پابندی کا اطلاق ہندوؤں کے اہم مذہبی تہوار کمبھ میلے کے موقع پر کیا جا رہا ہے، ہر تین سال کے بعد ہندوں کا مذہبی تہوار کمبھ میلا منعقد کیا جاتا ہے اور اس میلے میں تقریباً تین لاکھ سے زیادہ زائرین شرکت کرتے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ عوام سیلفیاں لینے میں بہت وقت ضائع کرتے ہیں۔ جس سے مجمع کے آگے بڑھنے کی رفتار کم ہو جاتی ہے اور دھکم پیل کی صورت حال پیدا ہوجاتی ہے۔

Comments

- Advertisement -