تازہ ترین

خامنہ ای نے نیوکلیرڈٰیل پرپارلیمنٹ میں ووٹنگ کے مطالبے کی حمایت کردی

تہران: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے عالمی برادری سے ہونے والی نیوکلئیرڈیل پرپارلیمنٹ سے ووٹ حاصل کرنے کے معاہدے کی حمایت کردی ، مذکورہ معاہدے کے تحت ایران پرعائد پابندیاں معطل کردی جائے گی۔

ایران کے موجودہ صدر حسن روھانی کے 2013 میں انتخابات جیتنے کے بعد ایران اور عالمی دنیا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار ہوئی تھی لیکن ان کے حامیوں نے مغرب کے ساتھ ڈیل کی مخلافت کی تھی جن کے خیال میں اس نوعیت کی ڈیل کو پارلیمنٹ کے ذریعے ووٹ دینے میں قانونی پیچیدگیاں حائل ہیں۔

خامنہ ای جو کہ ایران کی راستی پالیسی میں فیصلہ کن مقام رکھتے ہیں انکا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو نیوکلئیر ڈیل کے معاملے سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا میں یہ نہیں کہہ رہا کہ قانون ساز اسے مسترد یا منظور کریں یہ ان کا معاملہ ہے۔

ایران کے سرکاری ٹی وی پرجاری کردہ پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’’میں نے صدر سے کہا ہے کہ اس معاملے پر ممبرانِ پارلیمنٹ کا موقف نہ لینا قومی مفاد کے خلاف ہوگا۔

پارلیمنٹ کی ایک خصوصی کمیٹی جس میں خامنہ ای کے قدامت پسند حامیوں کی تعداد زیادہ ہے اس نے اس ڈیل کا مطالعہ کرنا شروع کردیا ہے تاہم روحانی کی حکومت نے تاحال پارلیمنٹ میں پیش کرنے کے لئے بل کا مسودہ تیار نہیں کیا ہے۔

ایران اور امریکہ سمیت 5 عالمی طاقتوں کے درمیان یہ تاریخ ساز معاہدہ 14 جولائی کو طے پایا تھا جس کے تحت ایران کے ایٹمی پروگرام پر کنٹرول کیا جاسکے گا اور اس لے بدلے میں ایران پر سے معاشی پابندیاں اٹھالی جائیں گی۔

Comments

- Advertisement -