مستونگ: پاک فضائیہ کا ایک طیارہ بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم پائلٹ حادثے میں محفوظ رہا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کے ایک ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز تھا کہ فنی خرابی کا شکار ہوکر بلوچستان کے علاقے مستونگ میں گر کر تباہ ہو گیا ، پائلٹ طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہا ۔
ترجمان کے مطابق حادثے میں زمین پر کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ، ایئر ہیڈ کوارٹرز میں اس حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے بورڈ آف انکوائری تشکیل دیدیا گیا ہے، جو اپنی رپورٹ فضائیہ کے سربراہ کو پیش کرے گا۔