سرینگر: کشمیر یونی ورسٹی کے طلباء کی میراتھن ریس بھارتی درندگی کا نشانہ بن گئی، بھارتی فوج نے سرینگر میں طلباء پر گولیاں برسادیں ۔
تفصیلات کے مطابق سرینگر کے علاقے حضرت بل میں میراتھن کے دوران کشمیری طلبہ آزادی اور پاکستان کے حق میں نعرے لگا رہے تھے کہ بھارتی فوج سے یہ بات برداشت نہ ہوئی اور قابض فوج ریس میں شامل نہتے طلباء پر ٹوٹ پڑی، لاٹھی چارج کیا اور گولیاں برسائیں۔
جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے ریلی میں شریک کئی نوجوان زخمی ہوگئے، طلبہ نے جواب میں بھارتی فورسز پر پتھراؤ کیا۔
بہیمانہ تشدد کے بعد طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے سری نگر میں سبز ہلالی پرچم لہرایا دیا، وادی کشمیر بنے گا پاکستان کےنعرے گونج گئی، قابض بھارتی فوج کی شیلنگ آزادی کے متوالوں کا عزم نہ توڑ پائی۔
یا د رہے کہ بگ کشمیر میراتھن ماحولیاتی آلودگی کے خلاف آگاہی پیدا کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔