بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا فٹبال پلئیرآف دی ائیرکا ایوارڈ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

پرتگال کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے فیفا فٹبال پلئیر آف دی ائیر کا ایوارڈ جیت لیا۔ رونالڈو نے دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ اپنے نام کیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے شہر زیورخ میں ہونے والی تقریب میں پرتگال اور ریال میڈرڈ کے اسٹار کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کو سال دوہزار تیرہ کے بہترین فیفا فٹبال پلئیر آف دی ائیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

فیفا کے صدر سیپ بلیٹر نے رونالڈو کو ٹرافی پیش کی۔ جنرل ساؤنڈ ارجنٹائن کے لائنل میسی مسلسل پانچویں مرتبہ ایوارڈ حاصل کرنے سے محروم رہے۔ رونالڈو ایک ہزار تین سو پینسٹھ پوائنٹس کے ساتھ فیفا فٹبال آف دی ائیر قرار دیئے گئے۔ ایوارڈ ملنے پر رونالڈو بہت خوش دکھائی دیئے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جب تک سب کا ساتھ نہ ہوتا وہ یہ ایوارڈ کبھی بھی حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ اٹھائیس سالہ رونالڈو نے کیرئیر میں دوسری مرتبہ یہ ایوارڈ جیتا ہے۔ رونالڈو نے سیزن میں ریال میڈرڈ کی جانب سے اٹھائیس گول اسکور کئے۔

ورلڈٖ کپ پلے آف ٹائی میں رونالڈو نے سوئیڈن کے خلاف ناقابل فراموش ہیٹرک بھی بنائی تھی۔ جرمنی کی گول کیپر نیدین اینگرر ویمنز پلئیر آف ائیر قرار پائیں۔ برازیل کے لیجنڈ کھلاڑی پیلے کو لائف ٹائم ایچیومینٹ ایوارڈ دیا گیا۔

 

اہم ترین

مزید خبریں