اتوار, جولائی 6, 2025
اشتہار

پاکستان کو پہلی بار انڈین اوشن نیول سمپوزیم کی میزبانی کا اعزاز حاصل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : بحر ہند میں بحری قذاقی، منشیات، دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ کی لعنت کے خاتمے کے لئے بنائے گئے انڈین اوشن نیول سمپوزیم کی میزبانی پہلی بار پاکستان کررہاہے۔

انڈین اوشن نیول سمپوزیم کا آغاز کراچی میں ہوگیا ہے، کراچی میں پریس کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز ریئرایڈمرل کلیم شوکت نے بتایا کہ پاکستان انڈین اوشن نیول سمپوزیم کارکن مارچ 2014میں بنا اور پہلی بار انڈین اوشن کے آٹھ ممالک کی میزبانی کا اعزازحاصل ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سمپوزیم کے اجلاس میں شریک ممالک آسٹریلیا، بنگلہ دیش ، بھارت ، فرانس ، اومان ، تھالینڈ کے اعلیٰ نیول حکام، متعدد وزارتوں اور تنظیموں کے نمائندے معلومات کے تبادلے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کے حوالے سے اپناموقف پیش کریں گے۔

بحر ہند میں موجود ممالک کے درمیان معلومات کے تبادلے کو وقت کی ضرورت قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ سمندروں میں منشیات، دہشت گردی اور انسانی اسمگلنگ کے خطرات کئی گناہ بڑھ گئے ہیں، جس کے پیشِ نظر ضروری ہے کہ سمندر میں امن وامان قائم رکھنے کے لئے مشترکہ تعاون کے جدید طریقے اپنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ پاک چائنا اقتصادی راہ داری کو تحفظ دینے کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں