کراچی : جناح اسپتال کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے اسپتال انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم کرنے کے بعد صرف پیرا میڈیکل اسٹاف جاری ہے اس طرح جوائنٹ ایکشن کمیٹی دو حصوں میں تقسیم ہوگئی ہے۔
جبکہ جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر انیس بھٹی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ تین ستمبر کو ہیلتھ انشورنس اور وفاق سے آنے والے ملازمین کے قانون پر دستخط کرچکے ہیں اور اس وقت سمری محکمہ قانون کے پاس ہے چند دن میں نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔
لہذا ملازمین کا احتجاج غیر اخلاقی اور غیر قانونی ہے ، اس صورتحال کے حوالے سے کمشنر کراچی ، ضلعی انتظامیہ اور رینجرز کو بھی خط ارسال کردیا گیا ہے ،غیر ضروری احتجاج کے باعث ہزاروں مریضوں کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑا۔