اشتہار

آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی وزیرستان میں قبائلیوں کی بحالی کیلئے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیاہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے وزیرستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کر دیاہے جن میں کیڈٹ کالج جہاں 500سے زائد بچے تعلیم حاصل کریں گے ،وانا کیلئے 132کے وی کا گرڈ سٹیشن اور 62کلومیٹر لمبی ڈی آئی خان ،ٹانک روڈ کا ترقیاتی منصوبہ شامل ہے ۔

- Advertisement -

اس موقع پر آرمی چیف کا کہناتھا کہ قبائلی عوام نے امن اور خوشحالی کیلئے بہت قربانیاں دیں ہیں ،قبائلی عوام امن کے قیام کیلئے مزید تعاون کرے اور ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے تک فوج وزیرستان میں ہی رہے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی منصوبوں سے وزیر ستان کی عوام کو روزگار ملے گااور معیار زندگی بھی بلند ہوگا۔

راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں میں استحکام لائیں گے اور روزگار پیداکریں گے ،دہشتگردوں کو ہرگز واپس نہیں آنے دیں گے، آپریشن ضرب عضب آخری مراحل میں ہے ،فاٹا کے نوجوانوں کو پیشہ وارنہ کالج میں بھیجنے کی ہر ممکن مدد کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں