جمعرات, نومبر 14, 2024
اشتہار

بھارتی فوج کی سرحدی خلاف ورزی پر ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفترِخارجہ طلبی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارتی فورسز کی جانب سے نکیال سیکٹر پر سیز فائر کی خلاف ورزی کیخلاف بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرلیا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے تین شہری شہید ہوئے، بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز بھارت کی طرف سے نکیال سیکٹر پرشہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس سے عام شہریوں کی شہادتیں ہوئی ہیں۔

کوٹلی میں نکیال سیکٹر پربھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اورگولہ باری کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری شہید ہوئے جن میں  13 سالہ لائبہ اور 55 سالہ منشی احمد اور ایک نوجوان محمد زاہد شامل ہیں۔

- Advertisement -

سیز فائر کی خلاف ورزی کے ایک اور تازہ واقعے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کودفترخارجہ طلب کرکے پاکستان کی جانب سے احتجاجی مراسلہ ان کے حوالے کیاگیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت اشتعال انگیزی سے گریز کرے اورجنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے اس کے علاوہ سرحدی خلاف ورزیوں پرشدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

واضح رہے کہ پنجاب رینجرز اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مذاکرات کے بعد بھارت کی جانب سے سرحدی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ کچھ دنوں سے فائرنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جس میں اب تک پاک فوج کا جوان بھی شہید ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں