تازہ ترین

گوگل نے بھارت میں آن لائن آئی ٹی کورسزکرانے شروع کردئیے

بنگلور: دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل اورآن لائن ایجوکیشن کمپنی اوڈیسٹی نے بھارت میں آئی ٹی کورسز کرانے شروع کردئیے ہیں۔

گوگل اوراوڈیسٹی کواس سارے عمل میں بھارتی بزنس ٹائیکون ٹاٹا کے ساتھ اتحاد کیا ہے اوران کا فوکس انڈروائیڈ ایپ ڈیلوپمنٹ کورسزکرانے پرہے۔

اس کورس کی ماہانہ فیس 148 ڈالر رکھی گئی ہے، کورس کا دورانیہ 6 سے 9 ماہ ہوگا جس میں گوگل کے امریکہ میں بیٹھے ماہرین طلبہ کو لیکچر دیں گے اور کورس کے اختتام پر طلبہ کو آدھی ٹیوشن فیس واپس کردی جائے گی۔

گوگل کی اس کاوش کا مقصد بھارت کے 36 لاکھ ڈیویلپرزکو کارآمد بنانا ہے کہ وہ اینڈرائیڈ ڈایوائسز کے لئیے پروگرام تشکیل دے سکیں۔

اس موقع پرگوگل انڈیا کے مینجنگ ڈائریکٹر راجن آندن کا کہنا ہے کہ ’’ بھارت میں لاکھوں سافٹ ویئرانجینئرز ہیں لیکن تاحال ہم عالمی سطح کی اینڈراوئڈ ایپ نہیں بناسکتے‘‘۔

گوگل کی جانب سے ایک ہزار اسکالرشپس بھی دی جائیں گی جبکہ کورس کرنے والے تمام افراد کو آئندہ ماہ گوگل انڈیا کی جانب سےمنعقدہ جاب میلے میں بھی مدعو کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -