اشتہار

پاکستان اور ترکی آزاد تجارتی علاقے کے قیام پر متفق

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: اقوام متحدہ کی 70 جنرل اسمبلی کے موقع پر مشیرخارجہ سرتاج عزیز اور ترکی کے وزیرخارجہ فیرالدین ہادی کے درمیان غیررسمی ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کے لئے مشترکہ آزاد تجارتی علاقے کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے۔

دفترِخارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماوٗں نے پاکستان اور ترکی کے مابین استواربرادرانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

ملاقات میں خطے بالخصوص افغانستان اور شام کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔ذرائع کےمطابق رہنماؤں نےشامی مہاجرین کی آبادکاری پر بھی گفتگوکی۔دونوں ممالک نےباہمی تجارت کو مزید فروغ دینے اور تعاون بڑھانےپربھی اتفاق کیا

- Advertisement -

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پربھی آمادگی ظاہر کی اورفیصلہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اوردفاعی معاملات پراعلیٰ سطح پر رابطے قائم کئے جائیں۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوٗں نے امن اور سیکیورٹی سے متعلق علاقائی اورعالمی امور پرغور کیا اور بالخصوص افغانستان اور شام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔

سرتاج عزیز نے اپنے ترکش ہم منصب کوافغانستان کی صورتحال پربریفنگ بھی دی۔

ترکش وزیرِخارجہ نےافغانستان میں بحالی امن کے لئے پاکستان کے کردار کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر انہوں نے شام میں قیام امن کے لئے ترکی کی جانب سے کی جانے والی سرتوڑ کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔

سرتاج عزیزنے اس موقع پرترک حکومت کی جانب 20 لاکھ شامی پناہ گزینوں کو پناہ دینے کے عمل کو سراہا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں