اشتہار

ممبئی ٹرین دھماکوں کا الزام، 5ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: خصوصی عدالت نے ممبئی ٹرین دھماکوں کے الزام میں پانچ ملزمان کو سزائے موت سنادی جبکہ دیگر سات ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے.

ممبئی کی ٹرینوں میں ہوئے سیریل بم دھماکوں کے الزام میں 12 میں سے 5 مسلمانوں کو سزائے موت سنادی گئی، جن مسلمانوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے، ان میں فیصل عطاء الرحمن شیخ، آصف خان، کمال انصاری، احتشام قطب الدین صدیقی اور نوید حسین خان شامل ہیں جبکہ تنویر انصاری، محمد ماجد شفیع ، شیخ محمد علی عالم شیخ، محمد انصاری، مزمل شیخ، سہیل شیخ اور ضمیر کو عمر قید کی سزاء سنائی گئی ہے۔

- Advertisement -

دو ہفتے قبل عدالت نے اس کیس کے 13 ملزمان میں سے ایک ملزم کو بری کرتے ہوئے 12 ملزمان کو مجرم ٹھہرایا تھا، سزا کو لے کر دونوں فریقوں کے درمیان بحث مکمل ہو چکی ہے۔ سرکاری فریق نے 12 میں سے 8 ملزمان کو سزائے موت دینے کی مانگ کی تھی۔

یاد رہے کہ 11 جولائی 2006 میں بیک وقت سات مقامی ٹرینوں کو نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں 189 افراد ہلاک اور 800 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں