جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

بھارت نے پاکستان کا امن فارمولہ مسترد کردیا، مسئلہ کشمیر سے راہ فراراختیار کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے دوران پاکستان کی جانب سے امن کی پیش کش کا جواب روایتی بھارتی ہٹ دھرمی سے دیا۔

وزیراعظم نواز شریف نے گزشتہ روز اقوام متحدہ میں تقریرکے دوران چار نکاتی امن فارمولہ پیش کیا تھا۔

بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کی جانب سے قیام امن کی پیشکش کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ چارنکاتی امن فارمولے کی ضرورت نہیں ہے۔

اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے وہی روایتی اورکمزورموقف اپنایا گیا کہ پاکستان دہشت گردی پربات کرے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ دنوں لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا جس میں کئی پاکستانی شہری زخمی جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

پاکستان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سترویں اجلاس کے موقع پر مسئلہ کشمیراوربھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پربلاجوازبھارتی فائرنگ کا معاملہ انتہائی موثراندازمیں ساری دنیا کے سامنے رکھا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے امن قائم کرنے کی پیشکش کا انتہائی بودا جواب دے کرثابت کردیا کہ بھارت مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کا سامنا نہیں کرسکتا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں