جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

افغانستان میں زخمی ہونے والوں کو کراچی سے گرفتارکیا ہے، آئی جی سندھ

اشتہار

حیرت انگیز

آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ افغانستان میں کاروائی کے دوران زخمی ہونے والے کچھ لوگوں کو کراچی کے اسپتال سے گرفتار کرلیا ہے، علاج کرنے والے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

حیدرآباد میں پولیس شہداء کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ پولیس کا کہنا تھا کہ کراچی میں پولیس کو دو سے چار انتہائی اہم کامیابیاں ملی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں کاروائی کے دوران زخمی ہونے والے کچھ افراد کو کراچی کے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جنہیں ہم نے گرفتار کرلیا ہے، علاج میں جو بھی ڈاکٹرز یا پیرا میڈیکل اسٹاف ملوث ہوا اس کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ اسپتال سے گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سانحہ سفورہ سمیت پولیس کو37 اہم ترین مقدمات میں کامیابیاں ملی ہیں، پولیس کی جانب سے القاعدہ سمیت دیگردہشت گروپوں کے ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ راء کے ایجنٹوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایکشن کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں، ہمارا ٹارگٹ جرائم پیشہ عناصر ہیں جن کے خلاف پولیس کی بھرپور کاروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے جس وقت اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا اس وقت امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب تھی لیکن پولیس کی موثر کاروائیوں کے بعد امن وامان کی صورتحال بہت بہتر ہوگئی ہے، دہشت گردی کی وارداتوں میں 80فیصد تک کمی آئی ہے جبکہ گذشتہ 6ماہ سے اغواء برائے تاوان کی بھی کوئی واردات نہیں ہوئی ہے۔

بعد ازاں آئی جی سندھ نے میرپورخاص پولیس مقابلے میں شہید ہونے والے پولیس افسران واہلکاروں کے لواحقین میں امدادی چیک بھی تقسیم کئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں