جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

فضائیہ کے سابق سربراہ مصحف علی میرکو دیے گئےطیارے کے ناقص ہونے کاانکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: فضائیہ کے سابق سربراہ مصحف علی میرکو دیے گئےطیارے کے ناقص ہونے کاانکشاف ہو گیا۔

 فضائیہ کے سابق سربراہ مصحف علی میر20فروری 2003کوطیارہ گرنے سے شہید ہوگئے تھے، بارہ سال بعد انکشاف ہوا ہے کہ جو طیارہ حادثے کاشکار ہوا ، وہ پہلے سے خراب تھا۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایف 27فوکر ائیرکرافٹ 1991میں آرمی چیف کےلئے خریداگیاتھا،جسے ناقص قرار دےکر واپس وزارت کو بھجوادیا گیا طیارہ خریدتے وقت ہی ناقص تھا۔

- Advertisement -

سن 1993میں معائنےکےبعد بھی اسے مشکوک قرار دیا گیا، بعد میں طیارے کو پی آئی اے اور نیوی کو دینےکی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے قبول نہ کیا،جس کے بعد طیارہ فضائیہ کےسربراہ کےزیراستعمال آیا۔ مصحف میرطیارےمیں سفرکررہے تھے کہ کوہاٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں