اشتہار

قندوز:اسپتال پربمباری افغان فوج کی درخواست پر کی گئی،امریکی جنرل

اشتہار

حیرت انگیز

قندوز: امریکی جنرل جان کیمبل نے انکشاف کیا ہے کہ قندوز میں اسپتال پربمباری افغان فوج کی درخواست پرکی گئی تھی.

امریکی فوج کے جنرل جان کیمبل کا کہنا ہے کہ قندوز میں عالمی امدادی تنظیم میڈیسنز سانز فرنٹیئرز کے ہسپتال میں طالبان کیجانب سے اتحادی فورسز پر فائرنگ کی اطلاعات تھیں۔

- Advertisement -

افغان فورسز نے بمباری کی درخواست کی، جس کے بعد فضائی حملے کا حکم دیا گیا، حملےمیں عام شہریوں کا نشانہ بننا ایک حادثہ تھا۔

یاد رہے کہ قندوز پر طالبان کے قبضے کے بعد ہفتے کے روز عالمی ادارے کا اسپتال بھی نشانہ بنایا گیا، جس میں عملے کے بارہ ارکان سمیت بائیس افراد ہلاک ہوئے، حملے کے بعد عالمی ادارے ایم ایس ایف نے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں