اشتہار

اقوام متحدہ کی 70ویں سالگرہ پر پاکستان میں 10 روزہ فیسٹیول کا انعقاد

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: اقوامِ متحدہ کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان متحرک اقوام محتدہ کے ادارے نے ایک فیسٹیول کا انعقاد کیا ہے جس کا عنوان ’’اقوم متحدہ 70:عوام کی فلاح میں شریک‘‘ رکھا گیا ہے۔

فیسٹیول کے انعقاد کا مقصد اقوام کی ذیلی 19 ایجنسیز، فنڈز اور پروگرامز کے بارے میں آگاہی کا فروغ ہے۔

اس فیسٹول میں حکومت پاکستان، اقوام متحدہ کے ممبر ممالک ، فلاحی ایجنسیز، سول سوسائٹی اور میڈٰیا کے اشتراک سے پاکستان میں ترقی اورانسانیت کی فلاح کے لئے کئے گئے اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا۔

- Advertisement -

فیسٹول کا انعقاد اسلام آباد اور لاہور کی مختلف جگہوں پر کیا جائے گا اور یہ 12 اکتوبر سے 22 اکتوبر 2015 تک جاری رہے گا۔

فیسٹول کی افتتاحی تقریب اسلام آباد کے لوک ورثہ میوزیم میں منعقد ہوگی جہاں سب سے پہلا پروگرام تصاویری نمائش کا ہوگا اوراسکے بعد ثقافتی طائفے اوردیگرموسیقار موسیقی کا پروگرام پیش کریں گے۔

’’اقوم متحدہ 70:عوام کی فلاح میں شریک‘‘ نامی اس فیسٹیول کے انعقاد میں وزارتِ خارجہ، وزارتِ اطلاعات اور کئی سفارت خانے شریک ہیں۔

اس فیسٹول کے انعقاد سے پاکستان کے نوجوانوں کو اقوام متحدہ کے اغراض ومقاصد سمجھنے، پاکستان میں اقوام متحدہ کی خدمات کے بارے میں جاننے اور اقوام متحدہ کے کئی پروگرامز بالخصوص تعلیم میں اپنا حصہ ڈالنے میں مدد ملے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں