اشتہار

اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف سازش بے نقاب

اشتہار

حیرت انگیز

بیت المقدس : اسرائیل کی نہتے فلسطینیوں کے خلاف سازش بے نقاب ہوگئی، غیر ملکی خبر رساں ادارے نے پتھر پھینکتے اور فلسطینیوں پر فائرنگ کرتے اسرائیلی ایجنٹس کی ویڈیو جاری کردی.

نہتے فلسطینیوں پر مظالم ڈھانے کیلئے اسرائیل اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا، پہلے اسرائیلی سیکورٹی فورسز پر پتھر پھینکنے والے فلسطینیوں کو گولی مارنے کا حکم جاری کیا، بعد ازاں اپنے کارندے فلسطینیوں کو ورغلانے کیلئے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں پھیلادیے۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح پہلے اسرائیلی کارندے فلسطینیوں کو پتھر پھینکنے کیلئے ورغلا رہے ہیں بعد ازاں اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے آتے ہی واپس فلسطینیوں پر پتھر برسانا اورفلسطینی مظاہرین پر فائرنگ کرنا شروع ہوجاتے ہیں اور فلسطینی کو پکڑ کر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے ہمراہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

مسجد اقصی میں نمازیوں پر اسرائیلی سیکورٹی فورسز کے حملے بعد سے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں حالات کشیدہ ہیں، پیر کے روز پتھر پھینکنے کے الزام میں تیرہ سالہ لڑکے سمیت فلسطینی نوجوان کو موت کے گھاٹ اتاردیا تھا جبکہ اتوار سے ابتک اسرائیلی مظالم کے نتیجے میں ایک سو ستر سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں