اشتہار

مسجد اقصیٰ میں50سال سے کم عمر افراد کے داخلے پر پابندی

اشتہار

حیرت انگیز

بیت المقدس : اسرائیل نے ایک بار پھرظالمانہ رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں پچاس سال سے کم عمرافراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی، جس کے باعث سیکڑوں مسلمان نماز جمعہ کی ادائیگی سے محروم رہیں گے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز صرف پچاس سال سے زائد عمر کے افراد کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی، خواتین بھی پابندی سے مستثنی ہوں گی۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا کہ اس اقدام کا مقصد اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی اور تصادم کے خطرات کو کم کرنا ہے، اسرائیل نے تین روزقبل ہی مسلمانوں کے داخلے پر عائد پابندی اٹھائی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں