اشتہار

تیونس کی تنظیم نیشنل ڈائیلاگ کوارٹیٹ کو امن کا نوبل انعام دیدیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اوسلو :‌ تیونس کی سول تنظیموں کے اتحاد نیشل ڈائیلاگ کوارٹیٹ امن کا نوبل انعام دے دیا گیا۔

ناروے کی نوبل کمیٹی کے سربراہ کیسی کلمان کا کہنا تھا کہ جب 2013 میں سیاسی عدم استحکام کے باعث تیونس خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا تھا تو چار تنظیموں نے اتحاد کرکے متبادل پلان تیار کیا، جس سے پورے ملک کے آبادی کے بنیادی حقوق کو تحفظ حاصل ہوا۔

- Advertisement -

نوبل انعام حآصل کرنے والی تیونس کی نیشل ڈائیلاگ کوارٹیٹ 4 تنظیموں جنرل لیبر یونین، کنفیڈریشن آف انڈسٹری ٹریڈ اینڈ ہینڈی کرافٹس، ہیومن رائٹس لیگ اور آرڈر آف لائرز پر مشتمل ہے، جس نے نئے آئین پر اتفاق میں اہم کردار ادا کیا.

واضح رہے کہ ہر سال 6 شعبوں میں نوبل انعام دینے کا اعلان کیا جاتا ہے، رواں برس امن کا نوبل انعام دینے کے لیے 5 ارکان پر مشتمل کمیٹی نے 273 نامزدگیوں میں سے انتخاب کرنا تھا، ان میں 205 شخصیات اور 68 تنظیمیں شامل تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں