کراچی: شہرِ قائد کے علاقے گلستانِ جوہر کے ایک مکان سے دھماکہ خیزمواد برآمد ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلستانِ جوہر کے علاقے بلاک 10 میں ایک مکان کی چھت پرآئی ای ڈٰی مواد موجود ہونے کی اطلاع پولیس ہیلب لائن 15پر اطلاع موصول ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اوررینجرزاوربم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ مذکورہ مکان پرپہنچ گیا ہے۔
ڈی آئی جی منیرشیخ کا کہنا ہے کہ بی ڈی ایس کی ٹیم دھماکہ خیز مواد کا جائزہ لے رہی ہے اور اسے ناکارہ بنایا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے کہ مذکورہ مکان کس کی ملکیت ہے اور دھماکہ خیز مواد کس طرح چھت تک پہنچا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔