رسالپور: پی اے ایف اکیڈمی رسالپورمیں پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار فضائی مظاہرہ کیا.
پی اے ایف اکیڈمی رسالپورکے پریڈ گراؤنڈ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمدذکاء اللہ تھے، ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی تقریب میں موجود تھے.
پریڈ کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں کا شاندار مظاہرہ ہوا، پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں جوانوں کی پریڈ کے علاوہ جنگی طیاروں نےدشمن کو منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت کا مظاہرہ بھی کی.
تقریب میں شیر دل فاؤنڈیشن اور پاک چین تعاون سے بنائے گئے، جے ایف تھندر طیاروں نے فلک شگاف اڑان بھری، تقریب میں ائیرچیف مارشل سہیل امان نے پاس آوٹ ہونے والے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئےنیول چیف ایڈمرل ذکاء اللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، امن کی خواہش رکھنا ہماری کمزوری نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جارحیت کی کسی بھی کوشش کامنہ توڑجواب دینگے۔
تقریب میں ایک سو چونتیس جی ڈی پائلٹ، اناسی انجینیئر اور چودہ اے اینڈ ایس ڈی کورس کرنے والے کیڈٹس اور جوانوں کو اسناد دی گئیں، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں آٹھ خواتین سمیت ایک سو چار زیرِ تربیت افسرپاس آؤٹ ہوئے، تقریب میں کورس کی تکمیل پرشاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے کیڈٹس اور جوانوں کو ٹرافیاں بھی دی گئیں۔