اشتہار

پندرہ سال بعد بھارتی لڑکی گیتا کے والدین کا پتہ چل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : 15 سال بعد بھارتی لڑکی گیتا کے والدین کا پتہ چل گیا، فیصل ایدھی نے کہا ہے کہ گیتا چھبیس اکتوبر کو اپنے اہلِ خانہ کے پاس بھارت چلی جائیں گی.

ہندوستان کے بارڈ ر پر بھٹک کر پاکستان آ نے والی گیتا نے اپنے والدین کو پہچان لیا ہے، گیتا کے خاندان میں باپ، سوتیلی ماں اور بھائی بہن شامل ہیں، جن کا تعلق بہار سے ہے۔

گویائی اور سماعت سے محروم گیتا بارڈر کے قریب مندر میں اپنے والدین کیساتھ آئی تھی، بھیڑ میں گیتا اپنے گھروالوں سے بچھڑ کر پاکستان بارڈر پار کر گئی، جہاں پولیس نے گیتا کو پکڑ کر ایدھی کے حوالے کردیا تھا، گیتا پندرہ سال سے ایدھی فاؤنڈیشن میں مقیم ہے ،جہاں اس کا بھرپور خیال رکھا گیا ۔

- Advertisement -

فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ گیتا گھروالوں کا پتہ چلنے پر بے حد خوش ہیں.

بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کرتے ہوئے تصدیق کی کہ گیتا کا خاندان مل گیا ہے، بہت جلد بھارت واپس آئے گئی، سشما سوراج نے کہا کہ ڈی این اے ٹیسٹ کے بعد گیتا کو اس کے خاندان کے حوالے کیا جائے گا.

گیتا نے اے آروائی نیوز کے نمائندے کو ملاقات میں اشاروں سے سمجھایا، کاغذائی کارروائی مکمل ہونے کے بعد گیتا کو بھارت اسی ماہ کے آخرتک بھارت بھیجے جانے کا امکان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں