ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

خلائی جنگ کا خطرہ، امریکی رکن کانگریس کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی رکن کانگریس کین کالورٹ نے خلائی جنگ کی تیاری کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس اور چین سے نمٹنے کے لیے امریکی فوج چاند پر اڈے قائم کرے گی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی رکن کانگریس نے کہا کہ ممکن ہے اس دہائی کے اختتام تک امریکا چاند پر فوجی اڈہ قائم کرلے گا۔

کین کالورٹ نے کہا کہ خدشہ ہے چین چاند کی سطح پر اپنی فوج تعینات کرے گا اور خدشہ ہے روس زمین کے مدار میں کئی ٹن وزنی بم رکھ دے گا۔

- Advertisement -

دوسری جانب امریکا کے صدر جوبائیڈن نے غزہ میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف ملکی جامعات پر ہونے والے مظاہروں پر خاموشی توڑ دی۔

صدر جوبائیڈن نے جامعات میں مظاہروں پر پہلی بار اپنے ردعمل میں کہا کہ احتجاج کا حق سب کو ہے لیکن افراتفری پھیلانے کا حق کسی کو نہیں۔

وائٹ ہاؤس میں خطاب کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں قتل عام کے خلاف طلبہ کے مظاہروں میں آزادی اظہار رائے اور قانون کی حکمرانی کا احترام ہونا چاہیے۔

کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں گرفتاریاں

انہوں نے کہا کہ ہم آمرانہ قوم نہیں جہاں لوگوں کو خاموش کر دیں اور اختلاف رائے کو کچل دیں، کیمپس بند کرنا، توڑ پھوڑ جلاؤ گھراؤ اور لوگوں میں خوف پیدا کرنا پُرامن احتجاج نہیں قانون کی خلاف ورزی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں