کراچی : ملک کے مختلف شہروں میں عشرہ محرم الحرام نہایت عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، آج امام حسین کے رفقاکی شہادت کے مصائب پڑھے جارہے ہیں.
دو محرم الحرام حضرت امام حسین کے چچا زاد بھائی حضرت مسلم ابن عقیل اور آپ کے بہترین دوست حبیب ابن مظاہر کے نام سے منسوب ہے، جن کی عظیم شہادت کے مصائب آج ملک بھر میں ہونے والی مجالس میں پڑھے جارہے ہیں.
حضرت مسلم بن عقیل کو سفیر حسین اورغریب کوفہ بھی کہا جاتا ہے، کوفہ والوں کی بے وفائی اور پھر کوفے کی گلیوں میں ابن زیاد کی فوجوں نے آپ کو شہید کر دیا تھا۔
حضرت امام حسین نے اپنے بہترین دوست حبیب ابن مظاہرکو خط لکھ کر کربلا بلایا تھا، آپ نے ضعیف العمر ہونے کے باجود میدان کربلا میں یزدی لشکر کے خلاف جنگ کی اور بہادری اور شجاعت کی عظیم مثال قائم کرکے جام شہادت نوش کیا.