جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے9مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے صبح سویرے پنجاب کی مختلف جیلوں میں قتل کے نو مجرموں کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد کرتے ہوئے قتل کے مجرم منطقی انجام پر پہنچانے کا سلسلہ جاری ہے، اٹک کی ڈسٹرکٹ جیل میں تین مجرموں کو پھانسی دیدی گئی، مجرم امجد علی نے رشتے کے تنازع پر دو ہزار دو میں چچا اور چچی کو قتل کیا تھا جبکہ مجرم محمد بشیر نے انیس سواٹھانوے اور مجرم لئیق شاہ نے دوہزارمیں دو افراد کو قتل کیا تھا.

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں دو افراد کے قاتل خلیل اور ندیم کو لٹکا دیا گیا، فیصل آباد کی سینٹرل جیل میں بھی قتل کے دو مجرموں سعید اور اکرم کو پھانسی دیدی گئی.

سرگودھا ڈسٹرکٹ جیل میں احسان اللہ نامی شخص کا قاتل محمد فاروق منطقی انجام کو پہنچا، بہاول پور میں بیوی سمیت چھ افراد کے قاتل مصطفی کو پھانسی دیدی گئی جبکہ مجرم شاہد کی سزائے موت پر عملدرآمد صلح ہونے کے باعث مؤخر کردیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان میں سزائے موت کے قیدیوں کی سزا پر عمل درآمد پر سات سال سے غیر اعلانیہ پابندی عائد تھی، گذشتہ برس دسمبر میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر طالبان کے حملے کے بعد ختم کر دی گئی تھی، پابندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک 250 سے زائد مجرموں کو پھانسی دی جاچکی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں