اشتہار

امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی سعودی شاہ سلمان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی سعودی شاہ سلمان سے ملاقات کی جد میں اسرائیل فلسطین تنازع اورشام کےبحران پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودئ دارالحکومت ریاض امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان سےملاقات کی۔ملاقات میں شام میں عبوری کونسل کےقیام سمیت شامی بحران پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس سے قبل جان کیری نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کی، سعودی وزیرخارجہ عدیل الزبیر نے ایران کودہشت گردریاست قراردےدیا۔

- Advertisement -

عدیل الزبیر نے کہا کہ سعودی عرب ایران کوشام میں قابض ریاست سمجھتا ہے جبکہ شام میں ایرانی مداخلت کسی طور پرقبول نہیں، خطے میں ایرانی مداخلت کےمنفی اثرات پڑرہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں