اشتہار

ایرانی صدررواں سال کے آخرتک پابندیاں اٹھنے کے لئے پرامید

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی صدرحسن روحانی نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہا کہ رواں سال کے آخرتک نیوکلئیر ڈیل کے نتیجے میں پابندیاں اٹھالیں جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار ایرانی صدر نے تہران میں تعینات ہونے والے نئے اسپینی صدرکے استقبال کے موقع پرکیا۔

ایران نے جولائی 14 کو چھ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایک تاریخ ساز ڈیل کی تھی جس کے تحت ایران ایٹمی بم نہیں بنائے گا اور بدلے میں عالمی طاقتیں ایران پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھالیں گی۔

- Advertisement -

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کا عمل جوکہ 18 اکتوبر کو شروع ہوا تھا ، چار سے چھ ماہ میں عمل پذیرہوگا تاہم ایرانی صدر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ وہ دسمبرتک پابندیاں ختم ہونے کی امید رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کے سپریم مذہبی لیڈرعلی خامنائی نے گزشتہ دنوں اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران صرف اسی صورت معاہدے کی پاسداری کرے گا جب اس پر سے اقتصادی اور دیگر پابندیاں اٹھائی جائیں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں