ہفتہ, ستمبر 28, 2024
اشتہار

گورنرسندھ اوررحمان ملک کے درمیان ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ واینٹی نارکوٹکس کے چیئرمین سینیٹررحمن ملک نے آج شام گورنر ہاؤس میں گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان سے ملا قات کی۔

ملاقات میں سینیٹرعبدالرحمن ملک نے گورنرسندھ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و اینٹی نارکوٹکس کی صوبہ سندھ میں کا رکردگی سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔

گورنرسندھ نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و اینٹی نا کوٹکس کی کا رکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملک کے سب سے بڑے قانون ساز ادارے سینٹ میں قانون سازی کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح وبہبود کے کاموں پر نگرانی اور موئثر اقدامات قابل ستائش ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے مزید کہا کہ انسداد منشیات کمیٹی نے ملک میں امن و امان کے قیام اور انسداد منشیات کے خلاف دور رس اقدامات کئے ہیں جس سے مستقبل قریب میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے اس ضمن میں نوجوان نسل کو منشیات جیسے موذی لعنت سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھٹکارا بھی ملے گا۔

گورنرسندھ نے سینٹر رحمان ملک اور سینٹ کمیٹی کی جانب سے سندھ کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کوسراہا۔

انہوں نے حالیہ زلزلہ سے ہونے والی تباہ کاریوں سے متعلق کہا کہ قدرتی آفات کو روکا نہیں جا سکتا ہے لیکن اس کی تباہ کاریوں کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ وفاقی ، صوبائی حکومتیں ، افواج پاکستان اور عوام کا جذبہ قابل ستائش ہے 2005 ء کے بعد ایک بار پھر پوری قوم زلزلہ متاثرین بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے ہرایک کی یہی کوشش ہے کہ مشکلات میں گھرے اپنے بھائیوں کو جلد ازجلد ریلف فراہم اوران کی پریشانیوں کو کم سے کم کیا جاسکے۔

ملاقات میں زلزلہ میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا بھی کی گئی ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں