تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

نیپال میں پارلیمنٹ نے ملک کی پہلی خاتون صدرِ مملکت کو منتخب کرلیا

کھٹمنڈو: نیپال کے صدارتی انتخابات میں اس وقت ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی جب پہلی مرتبہ نیپالی عوام نے ملک میں عہدہ صدارت کے لیے کسی خاتون کا انتخاب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیپال میں آج ہونے والے صدارتی انتخابات میں پارلیمنٹ نے کیمونسٹ پارٹی کی نائب سربراہ اور خواتین کے حقوق کے لیے ایک عرصے سے جدوجہد میں مصروف سماجی رہنما بدھیا دیوی بھنداری کو اپنے ملک کا صدرمنتخب کرلیا ہے۔

بدھیا نے پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری میں 327 ارکان پارلیمنٹ کا اعتماد حاصل کیا اوران کے مخالف امیدوار کو 214 ووٹ ملے ہیں۔

اس سے قبل کیمونسٹ پارٹی کے سربراہ اپنے اتحادیوں کی مدد سے وازرت عظمیٰ کے عہدے پرمنتخب ہوچکے ہیں یعنی اب نیپال میں کیمونسٹ پارٹی نے مکمل طور پراقتدارحاصل کرلیا ہے۔

نیپال میں بادشاہت کے خاتمے کے بعد بدھیا دیوی دوسری منتخب صدرہیں ان سے قبل رام باران یادیو آئین کی عدم موجودگی کی بنا پر7 سال تک صدر رہے۔

Comments

- Advertisement -