اشتہار

حکومت مخالف گانا گانے پربھارتی لوک گلوکارگرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں ایک مقبول لوک گلوکارکو مقامی حکومت کی سرپرستی میں چلنے والے شراب خانے پر تنقیدی گانا لکھنے اور گانے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

کووان نامی گلوکار کے وکیل کا کہنا ہے کہ گلوکار کو گزشتہ رات ریاست کے مقبول لیڈر جے للیتھا جیا رام پر تنقید کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا ہے، واضح رہے کہ مذکورہ گلوکار بھارتی ریاست تامل ناڈو میں شراب نوشی کے خلاف گانوں کی وجہ سے مشہورہے۔

کووان کو گزشتہ رات ڈھائی بجے اس کے گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہونے کے بعد گرفتارکیا گیا۔

- Advertisement -

وکیل کا کہنا تھا تھا کہ ان کے موکل نے گانے میں حکومتی ملکیت میں چلنے والے شراب خانوں، حکومت اور جے للیتھا کی مذمت کی گئی ہے۔

گلوکارکو ریاستی دارالحکومت چنائی منتقل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف ہتک عزت، دشمنیوں کو پروان چڑھانے اور بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 67 سالہ بزرگ چیف منسٹر کو ریاست میں بے پناہ مقبولیت حاصل ہے اور انہیں تامل ناڈو میں ’’اماں‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں