فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے رہنماء چوہدری شیرعلی اورعابد شیرعلی کو بلدیاتی انتخابات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرنوٹسزجاری کردئے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی اور ان کے والد چوہدری شیرعلی کو تین نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔
ںوٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماوٗں نے الیکشن کی تشہیری مہم کی وقت ختم ہونے کے باوجود جلسہ کیا جس کے سبب انہیں طلب کیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسرفیصل آباد کوبھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے نوٹسزجاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن طلب کیا گیا ہے۔