اشتہار

بھارت میں مذہبی انتہا پسندی، شاہ رخ خان پدما شری ایوارڈ واپس کرنے پرتیار

اشتہار

حیرت انگیز

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان آج اپنی پچاسویں سالگرہ منا رہے ہیں اور اس موقع پر انہوں نے بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ’’عدم برداشت اپنی انتہا پر‘‘ہے۔

بھارت میں بڑھتے ہوئے تشدد کے خلاف اپنی آواز بلند کرتے ہوئے کئی فلم ساز، سائنسدان اور مصنف اپنے ایوارڈز واپس کرچکے ہیں اورشاہ رخ خان نے کہا کہ اگرانہوں نے محسوس کیا کہ انہیں بھی اپنے ایوارڈز واپس کردینے چاہیے تو وہ اس میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے واضح رہے کہ شاہ رخ خان کے پاس کئی فلم فیئرایوارڈز کے علاوہ اعلیٰ سول ایوارڈ پدما شری بھی ہے۔

فلم بازی گر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے شاہ رخ خان آج اپنی پچاسویں سالگرہ منارہے ہیں اوردنیا بھر سے ان کے مداح انہیں مبارک باد دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

اس موقع پر شاہ رخ خان نے انڈیا ٹوڈے ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہاں عدم برداشت ہے اورانتہا پرہے اورمیرا یہ خیال ہے کہ عدم برداشت بڑھ رہی ہے‘‘۔

انکا کہنا تھا کہ بھارت جیسے ملک میں عدم برداشت کا مظاہرہ کرنا احمقانہ ہے اور یہ محض ہمارے دیگر مسائل میں سے ایک نہیں بلکہ سب سے سنگین مسئلہ ہے۔۔ بھارت ایک سیکیولر ملک ہے اور یہاں مذہبی انتہا پسندی ایک سنگین جرم ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر انہیں پدما شری ایوارڈ واپس کرنا پڑا تو وہ ضرور کریں گے اوراس میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنے افراد اب تک ایوارڈ واپس کرچکے ہیں وہ ان سب کے عمل کااحترام کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھانے پر ان کے گھر پرپھتربھی پھینکے گئے تاہم کسی کو میری حب الوطنی پرشک نہیں ہونا چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں