اشتہار

آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: آرمی جنرل راحیل شریف نے آج سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کی ، آرمی چیف دو روزہ دورے پرسعودی عرب میں موجود ہیں۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اپنے دو روزہ دورے میں شاہ سلمان، ولی عہد شہزادہ نائف، وزیردفاع شہزادہ محمد بن سلمان اورسی جی ایس جنرل اے راہم بن صالح سے ملاقات کی۔

- Advertisement -

شاہ سلمان سے ہونے والی ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اخوت کے رشتے میں جڑے ہوئے ہیں۔

آرمی چیف اور سعودی فرمانروا نے علاقائی استحکام میں دونوں ممالک کے کردار کی اہمیت پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب خطے کے انتہائی اہم ممالک ہیں اور خطے کی دفاعی ، معاشی اور سیاسی معاملات میں انتہائی اہم کردارکے حامل ہیں اور مسلم امہ کے حوالے سے دونوں کے کاندھوں پراہم ذمہ داریاں ہیں۔

آرمی چیف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی جغرافیائی حدود کے تحفظ میں سعودیہ کا ہمیشہ ساتھ دے گا۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سعودی افواج کے سی جی ایس جنرل راہم بن صالح سے بھی ملاقات کی جہاں دونوں فوجی رہنماوٗں نے خطے کی فوجی صورتحال اوردفاعی امورپرگفتگوکی۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں