اشتہار

داعش سے پاکستان اور افغانستان میں خطرہ نہیں، کیپٹن جیف ڈیوس

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی محکمہ دفاع کے ڈائریکٹر آپریشنز کیپٹن جیف ڈیوس کا کہنا ہے کہ داعش کے پھیلاؤ میں تشویش ہے تاہم یہ دہشت گرد تنظیم افغانستان اور پاکستان میں کوئی بڑا خطرہ نہیں۔

واشنگٹن میں غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن ڈیوس کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردوں کے چھوٹے گروہ داعش کا نام استعمال کر رہے ہیں، درحقیقت نہ تو ان کے پاس داعش کے رہنماؤں سے رابطے کا کوئی ذریعہ ہے اور نہ ہی کسی کا ان گروہوں پر کوئی کنٹرول ہے۔

انہوں نے تسلیم کیا کہ افغانستان اور پاکستان میں دہشتگردی کے کچھ واقعات میں داعش کا نام استعمال کیا گیا تاہم یہ صرف وہ دہشتگرد ہیں، جو اس تنظیم سے متاثر ہیں، اس کا حصہ نہیں.

- Advertisement -

ایک سوال پر کیپٹن ڈیوس کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک اور دیگر شدت پسندوں کیخلاف کاروائی کیلئے امریکا پاکستان کو کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں مالی مدد دے رہا ہے اور اس مالی معاونت کو جاری رکھنے کیلئے پاکستان سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کی امریکی فورسز افغانستان میں طالبان کو نشانہ نہیں بنا رہیں کیونکہ مفاہمتی عمل میں افغان طالبان کا ایک اہم کردار ہے۔

کیپٹن ڈیوس کا مزید کہنا تھا کہ شام میں روس صدر اسد کو مضبوط کرنے کی کوشش میں حالات اور خراب کر رہا ہے جبکہ امریکا میں شام میں صرف ایک ہی مقصد ہے اور وہ داعش کو ختم کرنا ہے.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں