اشتہار

بھارتی انتہاپسندی، ارون دھتی رائے کا بھی ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: سیکولر ازم کے نام نہاد دعویدار بھا رت بڑھتی تشدد کی لہر کیخلاف بطور احتجاج ایوارڈ واپس کر نے والوں میں اب نامور سماجی کارکن اور رائٹر ارون دھتی رائے بھی شامل ہو گئی ہیں، جنہوں نے بھارتی حکومت کیجانب سے ملنے والا نیشنل ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا ہے، ارون دھتی کا کہنا ہے کہ مجھے ایوارڈ واپس کرنے پر فخر ہے.

بھارت میں بڑھتی انتہا پسندی کے خلاف ادیبوں دانشوروں ،صحافیوں کی ایوارڈز واپس کرنے کی مہم میں ایک اور بڑا نام بھارتی سماجی کارکن اور رائٹرارون دھتی رائے کا بھی نام شامل ہوگیا، معروف بھارتی رائٹر ارون دھتی رائے نے نیشنل ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے حالیہ واقعات کو پرتشدد کہنے کے بجائے انسانیت کا قتل قرار دے دیا، ارون دھتی رائے نے ایوارڈ واپس کرنے کی دوسری وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ بھارت میں پرتشدد واقعات کا ہونا نئی بات نہیں بلکہ اس حکومت کو ووٹ دینے والوں کو معلوم ہونا چاہیے تھا کہ” یہ سب ہونا تھا”.

- Advertisement -

ارون دھتی رائے کا کہنا ہے کہ اس وقت بھارت میں مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں خوف ہراس میں زندگی گزرنے پر مجبور ہے، انسانوں کے ساتھ ناروا سلوک پر افسوس ہے.

دوسری جانب تیئس فلم میکر ز نے بھی احتجاجا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کیا ہے.

بھارت میں عدم برداشت کے خلاف آواز اٹھانے والے بھارت کے بڑے بڑے نامور صحافی ، دانشور، اداکار اور سائنسدان بھی سرکاری ایوارڈز واپس کررہے ہیں.

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں