تازہ ترین

ایران نے انقلاب کے بعد پہلی خاتون سفیرکا تقررکردیا

تہران: ایران نے 1979 میں آنے والے انقلاب کے بعد پہلی بار کسی ملک میں اپنی خاتون سفیر کو تعینات کردیا۔

ایرانی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق دفترِ خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخام کو ملیشیا میں ایرانی سفارت خانے کا سفیرمقررکیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مرضیہ افخام کی جگہ 50 سالہ تجربے کارجابرانصاری کوتعینات کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ایران کے وزیرِ خارجہ جواد ظریف کا کہنا تھا کہ مرضیہ کا متبادل ڈھونڈنے میں انہیں چار مہینے لگے، انہوں نے دو سالہ تک وزارتِ خارجہ کی ترجمانی کے فرائض انتہائی بہادری اورجانفشانی سے انجام دئیے۔

واضح رہے کہ مرضیہ افخام ایران کی وزارتِ داخلہ میں ترجمان کے فرائض انجام دینے والی پہلی خاتون ہیں اوراب وہ انقلاب کے 36 سال بعد ایران کی پہلی خاتون سفیرکے عہدے پرفائزہونے جارہی ہیں۔

2013 کے عام انتخابات میں ایران کے منتخب صدر حسن روحانی نے اپنے وزرا کو ہدایت دیں تھیں کہ ان کی حکومت صنفی امتیاز کی مخالف ہے لہذا اہم حکومتی عہدوں پرخواتین کو تعینات کیا جائے۔

اس انقلابی فیصلے کے باوجود تاحال ایران میں خواتین صدارت اور ججز کے عہدے پر فائز ہونے کی اہل نہیں ہیں۔

Comments

- Advertisement -