برمھنگم : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنے تازہ ترین ٹویٹ میں طلاق کی وجہ بتا دی، لکھتی ہیں کہ کالا جادو میاں بیوی میں علیحدگی کا باعث بنتا ہے.
کپتان اور ریحام خان کی علیحدگی کی خبریں میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں، دونوں کے درمیان علیحدگی کے بارے میں مختلف بیانات اور قیاس آرائیاں منظر عام پر آرہی ہیں اور اب ریحام خان کو لگتا ہے کپتان سے دوری کا سبب کالا جادو بنا۔
ٹویٹ میں ریحام کا کہنا ہے کہ شیطان میاں بیوی میں علیحدگی کرانے کیلئے کالا جادو کراتا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ قرآن پاک کے مطابق ابلیس نے لوگوں کو کالا جادو سکھایا جس کا بنیادی مقصد میاں بیوی میں علیحدگی کرانا تھا.
The Quran states that the fundamental reason why Iblees taught people black magic was in order to cause separation between husband & wife
— Reham Khan (@RehamKhan1) November 9, 2015