اشتہار

سعودی حکومت نے50 ناموں پرپابندی عائد کردی، کیا آپ کا نام بھی اس فہرست میں ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی حکومت نے ملک ميں 50 ناموں پر پابندی عائد کردی ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں کئی ایسے نام بھی شامل ہیں، جن کا استعمال سعودی عرب سمیت کئی دیگر اسلامی ممالک میں ہوتا ہے جب کہ فہرست میں کچھ نام ایسے بھی شامل کئے گئے ہیں جن کا استحقاق صرف شاہی خاندان کے علاوہ مملکت کے کسی اور شہری کو حاصل نہیں۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں بسنے والے افراد اپنے بچوں کو بن یامین، ملکہ، عبدالناصر، عبدالرسول، عبدالنبی، جبرئیل، نبی، ابرار اور ملاک سمیت 50 ناموں سے نہیں پکار سکیں گے، جن ناموں پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان میں سے بیشتر غیر اسلامی ہونے کے ساتھ سعودی ثقافت سے بھی مطابقت نہیں رکھتے۔

- Advertisement -

گلف نیوز کے مطابق ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عبد النصیر اور بن یامین جیسے نام خصوصا مسلمانوں کیلئے جارحانہ قرار دیئے گئے ہیں، بن یامین حضرت یعقوب علیہ السلام کے صاحبزادے اور حضرت یوسف علیہ السلام کے بھائی تھے، لیکن یہ نام اسرائیلی وزیرِاعظم کا بھی ہیں ، اسی طرح عبد النصیر عرب میں مشہور ایران کے نیشنلسٹ حکمران کا نام ہے، جس کے سعودی عرب کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں.

رپورٹ مین بتایا گیا ہے کہ عبدل کا مطلب عبادت کرنے والا اور نبی کا مطلب رسول ہے.

سعودی حکام نے جن ناموں پر پابندی لگائی وہ یہ ہیں.

مالک Malaak (angel
عبد العطیع Abdul Aati
عبدالناصر Abdul Naser
بن یامین Binyamin
نارس Naris
یارا Yara
سیتو Sitav
لولینڈ Loland
تلاج Tilaj
برح Barrah
عبدالنبی Abdul Nabi
عبدالرسول Abdul Rasool
سمو Sumuw (highnes
الماملکہ Al Mamlaka
ملکہ Malika
تبارک Tabarak
نردین Nardeen
سینڈی ، Sandy
راما Rama (Hindu god
میلن Maline
ایلین Elaine
انار Inar
مالکتہنہ Maliktina
مایا Maya
رنڈا Randa
بسمالہ Basmala
جبریل Jibreel
عبدالمعین Abdul Mu’een
ابرار Abrar
ایمان Iman
بیان Bayan
بسیل Baseel
ویریلم Wireelam
نبی Nabi
نبیا Nabiyya
آمر Amir
تالین Taline
آرم Aram
نریج Nareej
ریتل Rital
الائس Alice
لارین Lareen
کبریال Kibrial
لورین Lauren

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں