اشتہار

امریکی سینیٹ میں 600ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : امریکی سینیٹ میں چھ سو ارب ڈالر کا دفاعی بل منظور ہونے کے بعد امریکی صدر کومشکلات پیش آسکتی ہیں، بل کی منظوری صدر اوباما کو گوانتاناموبے جیل بند کرنے سے روک سکتی ہے۔

امریکی سینٹ میں چھ سو ارب ڈالر کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا، بل کو تین کے مقابلے میں اکانوے ووٹ حاصل ہوئے، اوباما نے مدت صدارت ختم ہونے سے پہلے گوانتا ناموبے کو بند کرنے کا وعدہ کررکھا ہے، جس کے باعث گزشتہ ماہ اوباما نے دفاع سے متلعق ایک بل کوویٹو کردیا تھا۔

وہائٹ ہاؤس ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا ہے کہ بل سے انکے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نہ ہی گوانتاناموبے بند کرنے سے متعلق انکی پوزیشن میں کوئی فرق پڑے گا.

- Advertisement -

بل میں گوانتاناموبےکے قیدیوں کو امریکہ منتقل کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور ساتھ لیبیا، شام، یمن اور صومالیہ سمیت قیدیوں کو کسی تیسرے ملک میں منتقل کرنے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں