کراچی: اوگرا کے نوٹی فیکیشن کے بغیر مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں پانچ روپے اضافہ کردیا۔
مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت میں اضافے کے بعد گھریلو سلینڈر کی قیمت 60 روپے جبکہ کمرشل سلینڈر کی قیمت 240 روپے مہنگی ہو گئی ہے ۔
ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا ہے کہ اوگرا کی جانب سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نوٹی فیکیشن جاری نہیں کیا گیا۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی میں فی کلو ایل پی جی 90 روپے ،لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں قیمت 95 روپے ، اٹک میں قیمت 100 روپے، آزاد کشمیر میں 105، فاٹا میں 115 جبکہ گلگت بلتستان میں فی کلو ایل پی جی 125روپے ہو گئی ہے ۔